Read more
چاند پر دکھائی دینے والی ’پراسرار جھونپڑی‘ کی اصلیت معلوم ہوگئی
بیجنگ: گزشتہ ماہ چین کی خلائی گاڑی ’یُوٹو 2‘ نے چاند پر ایک پراسرار چیز دور سے دیکھی تھی جو کسی چوکور جھونپڑی کی طرح نظر آتی تھی۔ اب مزید قریبی تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کوئی جھونپڑی نہیں بلکہ ایک پتھر ہے۔
چینی خلائی ایجنسی کے سائنسدانوں نے اسے مذاقاً ’پراسرار جھونپڑی‘ کا نام دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیومالائی کہانیوں کا ’جیڈ خرگوش‘ اسی جھونپڑی میں رہتا ہے۔
اگرچہ یہ سب صرف مذاق تھا لیکن کچھ لوگوں نے اسے اتنی سنجیدگی سے لیا کہ وہ ’چاند پر خلائی مخلوق کا ٹھکانہ دریافت‘ جیسے دعوے بھی کرنے لگے۔
0 Reviews